وبا سے نمٹنے کیلئے حکومت روڈ میپ کے تحت کام کر رہی ہے، شبلی فراز



اسلام آباد: وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت ایک روڈ میپ کے تحت کام کر رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی طور پر کئی چیلنجز کا سامنا ہے جس کے باوجود وزیراعظم نے 8 ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے480 ارب روپے معاشی صورتحال کی بہتری کیلیے رکھے ہیں جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کیلیے50 ارب اور بجلی و گیس کے لیے100 ارب رکھے گئے ہیں۔

موجودہ صورتحال میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہونا چاہیے، شبلی فراز

ان کا کہنا تھا کہ ایک اعشاریہ 2 کھرب کے پیکج میں ایمرجنسی کیلیے190 ارب رکھے گئے جبکہ 570 ارب روپے عوام کی نقد مدد کے لیے رکھے گئے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ حکومت نے احساس پروگرام کے ذریعے 104 ارب روپے 85 ہزار خاندانوں میں تقسیم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت یا اکیلی  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اس وبا سے نہیں لڑ سکتی،اس سے نمٹنے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پارلیمنٹ کااجلاس بلوایا،ہم بھی خوش تھے،اپوزیشن لیڈر  قومی اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر تھے،وہ نہیں سمجھتے تھے کہ ان کی صحت ان کو شرکت کی اجازت دیتی ہے۔


متعلقہ خبریں