اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے مقدمات دائر ہو سکیں گے، سرکلر جاری

پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی، عدالت نے فیصلہ محوظ کرلیا

اسلام آباد: کورونا کے سبب تعطل کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں اب ہر قسم کے مقدمات دائر ہو سکیں گے۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری سرکلر کت مطابق نئے دائر ہونے والے مقدمات کی فوری سماعت ہو گی۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹس اور اسپیشل کورٹس میں نئے مقدمات دائر ہو سکیں گے۔

جاری سرکلر کے مطابق ہائی کورٹ ،ڈسٹرکٹ کورٹ ،اسپیشل کورٹس میں تمام مقدمات کی پہلی سماعت ہو گی۔ مقدمات کی سماعت عدالتوں میں موجود ڈیوٹی ججز کریں گے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس، پھیلاؤ کے اسباب جاننے کیلئے دائر درخواست مسترد

خیال رہے کہ 2  اپریل کو کورونا وائرس کے خدشے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ نے  دفتری اوقات کار میں کمی کردی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے سرکلر جاری کے مطابق ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے دفاتر صبح ساڑھے 8 سے دن 2 بجے تک کھلے رہنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سرکلر کے مطابق جمعہ کے روز صبح ساڑھے 8 سے دن 12 بجے تک دفاتر کھلے رہنے کا کہا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک میں کورونا وائرس اور لاک ڈاوْن کی وجہ سے سپریم کورٹ نے فیصلوں کے خلاف اپیل دائرکرنے کے لیے حد میں ایک ماہ کی نرمی اور پھر اس میں مزید توسیع کردی تھی۔

سپریم کورٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر سائلین کو دعویٰ دائرکرنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ سائلین کوسپریم کورٹ میں فیصلوں کےخلاف اپیل دائرکرنےمیں سفری مشکلات درپیش تھیں۔

 


متعلقہ خبریں