پی آئی اے کی پرواز لاہور سے کراچی کیلئے روانہ

پی آئی اے فنانس ڈپارٹمنٹ کا سی ای او کے خلاف خط|HUMNEWS.PK

امریکی کمپنی سیبر کا پی آئی اے کو عدالت لے جانے کا فیصلہ


لاہور: کورونا کے سبب بندش کے بعد اندرون ملک فضائی آپریشن کی جزوی بحالی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی پرواز مسافروں کو لے کر لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوگئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے 8305 کے ذریعے 100 مسافرلاہور سے کراچی روانہ ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے لاہور سے کراچی کیلئے روزانہ دو طرفہ ایک پرواز آپریٹ کررہی ہے۔ لاہور سے کوئٹہ کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازوں میں مسافروں کے درمیان ایک نشست خالی رکھی جارہی ہے۔ پی آئی اے قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے پروازیں چلا رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں نے اندرون ملک پروازوں کی بحالی پر پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا۔ جزوی بحالی سے کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور درمیان مسافروں کو سفر کی سہولت میسر آگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پروازوں کی بندش کی وجہ سے مسافروں کی بڑی تعداد مختلف شہروں میں پھنس گئی تھی۔ ایئرپورٹ پر کورونا وبا کے لیے مکمل حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت نے قومی ائر لائن کا 51 روز بعد فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا ہے۔

اس سے قبل قومی ائر لائن (پی آئی اے) کی پرواز کراچی سے 84 مسافروں کو لے کر لاہور کے لیے روانہ ہو گئی تھی۔ پرواز میں مسافروں کو ایک سیٹ چھوڑ کر بٹھایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ ہالینڈ میں پھنسے پاکستانیوں کو لے آیا

لاہور روانگی سے قبل ائرپورٹ پر ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا گیا اور مسافروں کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا تھا۔ پرواز سے قبل مسافروں کا ٹیمپریچر بھی چیک کیا گیا۔

لاہور سے کراچی واپسی کی پرواز شام چار بجے روانہ ہوئی۔ شیڈول کے مطابق کراچی سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے ہفتہ وار 68 پروازیں چلائی جائیں گی۔

اسلام آباد سے 32 پروازیں، لاہور سے بھی 32 پروازیں اڑان بھریں گی۔ پشاور سے ہفتہ وار 4 اور کوئٹہ سے 6 پروازیں چلائی جائیں گی۔

بین الاقوامی پروازیں 31 مئی تک بند رہیں گی۔ خصوصی پروازوں، کارگو اور چارٹرڈ طیاروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث حکومت نے 26 مارچ کو ڈومسٹنگ فلائٹس آپریشن معطل کردیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں