کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، عثمان بزدار

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہریوں کر خبردار کیا ہے کہ کورونا کا خطرہ ختم نہیں ہوا ہے، ہمیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نےلوگوں کو کورونا سے بچانا ہے اور بھوک سے بھی۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14201 ہے۔ اب تک پنجاب حکومت تقریباً ایک لاکھ 58 ہزار ٹیسٹ کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5953 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کو گھر پرآئسو لیشن کی اجازت دی جا چکی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 38 ہزار 799 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز نے تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب 834 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ دس ہزار 880 افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 14 ہزار 201 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 14 ہزار 916 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے میجر محمد اصغر کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے شہید

کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار 678، بلوچستان میں دو ہزار 457، آزاد کشمیر میں 108 اور گلگت بلتستان میں 518 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 921 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 291 اموات ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 255، پنجاب میں 245، بلوچستان میں 31، اسلام آباد میں 07 اور گلگت بلتستان میں چار افراد نے دار فانی سے کوچ کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں