ایم کیو ایم کا کراچی کو فوراً وینٹی لیٹرز فراہم کرنے کا مطالبہ


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی  نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کراچی کو فوری طور پر 300 یا 400 وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں وینٹی لیٹرز کی شدید کمی ہے۔ اگر صورتحال یہی رہی توکراچی کے مسائل بڑھ جائیں گے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وفاق کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کراچی بھی پاکستان کا حصہ ہے۔ چین سے آنے والے وینٹی لیٹرز میں کراچی کا بھی حصہ ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا کیسسز کی تعداد ساڑھے گیارہ ہزار سے تجاوز کر گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی تفصیلات بتاتے ہوئے آج کہا کہ کراچی میں کورونا کیسسز کی  تعداد 11 ہزار آٹھ سو 55 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے چار سو 90 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے 119 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جس میں 32 وینٹیلیٹرز پر ہیں۔

مراد علی شاہ نے کراچی میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع ایسٹ میں 123 کیسز، ضلع ساؤتھ 113، ضلع وسطی 66،
ضلع کورنگی 59، ضلع ملیر 72 اور ضلع ویسٹ 57 میں کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹو میں 4467 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 674 نئے کورونا کیسز سامنے آئے۔ اب تک 117860 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 13 مزیض انتقال کرگئے، کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 268 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: ’کورونا کے خطرات بدستور موجود ہیں سب کو احتیاط کرنی ہوگی‘

وزیراعلیٰ مرا دعلی شاہ نے کہا کہ صوبے مین اس وقت 11518 مریض زیر علاج ہیں۔ زیر علاج میں 10134 گھروں میں، 832 قرنطینہ مراکز میں اور 552 اسپتالوں میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں 55 کیسز، سکھر 11، خیرپور اور قمبر شہدادکوٹ میں 6، 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سانگھڑ 4، ٹنڈو محمد خان اور جیکب آباد میں 3، 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مٹیاری، سجاول اور گھوٹکی میں 2، 2 جبکہ جامشورو اور ٹھٹہ میں ایک ایک کیسز ہوئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 198 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3804 ہوگئی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 38 ہزار 799 ہو گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں