’مقامی فارماسیوٹیکل کمپنی ارجنٹینا کیساتھ ملکر کورونا کی دوا بنا رہی ہے‘

افواہیں آگے نہ بڑھائیں خدا کا واسطہ ویکسین لازمی لگوائیں

فائل فوٹو


اسلام آباد: معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب ہیپاٹائٹس کی دوائی سستی مل رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے دوا پر کام کررہے ہیں، مقامی فارماسیوٹیکل کمپنی ارجنٹینا کےساتھ مل کر دوا بنائی رہی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی دوا انجکشن کے ذریعے دی جائے گی۔ یہ 100 فیصد ٹریٹمنٹ نہیں ہے، دوا ٹرائل میں تشویشناک حالت والے مریضوں کو 30 فیصد تک مفید ثابت ہوئی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ سے کسی نے ایک دن بھی چھٹی نہیں کی، مخالفت برائے مخالفت کرنے سے افسوس ہوتا ہے۔

کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھ کر 14 ہزار تک جا پہنچی ہے، اسد عمر

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام صوبائی حکومتیں اپنے فیصلے خود کریں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے اور پی آئی اے میں احتیاطی تدابیر پر عمل ہوسکتا ہےجبکہ بسوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل تھوڑا مشکل ہے۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ تمام ملک اپنے معاملات دیکھتے ہوئے فیصلے کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز نہیں چھپائے جا رہے ایسا کرنے سے ہمیں ہی نقصان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوَن کے دوران لوگوں نے بھوک کی وجہ سے خود کشیاں کی ہیں۔


متعلقہ خبریں