سعودی عرب میں کورونا کے مزید 2840 کیسز سامنے آ گئے

فائل فوٹو


ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 2840 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 52 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد302 تک پہنچ چکی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ عالمی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہو گئی ہے.

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ پوری دنیا میں اب تک اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 17 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 88 ہزار 500 سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: امریکہ کے نائب صدر قرنطینہ میں چلے گئے

اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 74 ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار4 سو سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 23 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 31 ہزار6 سو سے زائد ہو گئی ہے۔

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 36 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 33 ہزار 9 سو سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔

فرانس میں ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار 5 سو سے بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پابندیاں ہٹانےمیں جلدبازی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، کینیڈین وزیراعظم

جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک آٹھ ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 75 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترکی میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور ایک لاکھ 46 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایران میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار9 سو سے بڑھ گئی ہے۔ ایران میں اب تک ایک لاکھ 16 ہزار 635 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں