کراچی میں آج سے شدید گرمی کی پیش گوئی، ہیٹ ویو کا خدشہ


کراچی: محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں گرم موسم کی پیش گوئی کر دی۔ جسے درمیانی درجے کا ہیٹ ویو بھی کہا جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 21 مئی تک کراچی کا درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

موجودہ موسم کو درمیانے درجے کا بھی ہیٹ ویو کہا جا سکتا ہے۔ ماہرین نے عوام کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو جائے گا جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو گی۔ موجودہ ہیٹ ویو کراچی میں دو روز تک رہے گا تاہم روزہ داروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر گھر سے نکلنا ضروری ہو تو اپنے ساتھ ایک بھیگا ہوا رومال بھی رکھیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی رہے گی۔

ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث اسپتالوں میں ڈی ایم سیز کی جانب سے کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جہاں لوگوں کو ہیٹ ویو سے بچاؤ کا طریقہ کار بتایا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں