تیزی سے پھیلتے کورونا کے باوجود لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا، نفیسہ شاہ


اسلام آباد: پیپلز پارٹی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسی کچھ نہ کرو کی ہیں۔ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور لاک ڈاوَن کھول دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوَن کے دوران کورونا کیسز کم تھے لیکن ایسے میں جب کیسز بڑھ رہے تھے تو لاک ڈاوَن کیوں کھولا گیا ؟

نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت کہتی ہے شہریوں کے لیے ایس او پیز بنا دیئے ہیں لیکن حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کا کوئی قانونی کردار نہیں ہے وہ مستعفی ہو جائیں۔ این ایف سی کمیشن کا نوٹی فکیشن آئین سے متصادم ہے اسے واپس لیا جائے۔


متعلقہ خبریں