بچے کی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

بچے کی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

فوٹو: ہم نیوز


پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں سے تعلق رکھنے والے ایک اور بچے کی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

چونیاں کے نواحی علاقہ دسو والا کے 9 سالہ بچے نے کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

ذرائع کے مطابق 9 سالہ بچے کا نام مستقیم جٹ بتایا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ اس طرح سے خطرناک ہتھیار بچے کے ہاتھ میں تھمانا اس کی زندگی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔

پولیس کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ پولیس بچے کےساتھ قانون کے مطابق برتاؤں کرے اور سرپرستوں کو سخت سے سخت سزا دے۔

تاہم سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ چھوٹے سے بچے کے ہاتھ میں کلاشنکوف کس نے تھمائی۔ بچے کے ہاتھ میں کلاشنکوف جیسا خطرناک ہتھیار تھما دینا کسی بھی ناگہانی واقعے کا سبب بن سکتا تھا۔

یہ بات بھی قابل غور رہے کہ آئے دن سوشل میڈیا پر کئی افراد کی اسلحہ تھامے ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہے۔ اس سے قبل مارچ2020 میں 12 سالہ بچے کی کلا شنکوف سے ہوائی فائرنگ کرتے ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

خبردار!

لائسنس یافتہ اسلحہ بچوں کو دینا بھی سنگین جرم ہے اور آپ کے اپنے بچے اور دوسروں جان کیلئے خطرہ بھی، بڑے بھی لائسنسن یافتہ اسلحہ سے ہوائی فائرنگ نہ کریں کیونکہ اوپر سے واپس نیچے آنے والی گولی بھی سب کی جان کیلئے خطرہ ہے۔  اس خبر اور ویڈیو کا مقصد لوگوں کو خبردار کرنا اور آگہی فراہم کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں