سندھ حکومت کل سے 24 گھنٹے مارکیٹ کھولنے کی اجازت دے، تاجر اتحاد ایسوسی ایشن

کراچی میں تجارتی مراکز کھولنے سے متعلق سفارشات تیار

کراچی: تاجر اتحاد ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کل سے 24 گھنٹے مارکیٹ کھولنے کی اجازت دے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی دشمن اور تاجر دشمنی نبھا رہی ہے، تاجر کل سے اپنی مدد آپ کے تحت مال اور دکانیں کھولنے کیلئے تیار ہیں۔

تیزی سے پھیلتے کورونا کے باوجود لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا، نفیسہ شاہ

خیال رہے کہ آل کراچی تاجر اتحاد نے آن لائن بزنس سے متعلق ایس او پیز کو مسترد کر دیا تھا۔

تاجر اتحاد کے ترجمان عتیق میر نے کہا تھا کہ آن لائن کاروبار کی سہولت سے صرف5 فیصد تاجر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے مذاکرات کرنے والے تاجر ٹریپ ہوگئےہیں، آن لائن کاروبار سے متعلق ایس او پیز سندھ حکومت کا تکنیکی انکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوم آفس کھولنے کیلئے 6 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع کرانا ہوں گی، کراچی میں لاکھوں افراد بغیر احتیاط کے گھوم رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاوَن پر عملدرآمد نہ کرایا گیا تو کاروبارکھولنے کا اختیار ہو گا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے آج آن لائن کاروبار کےایس اوپیزجاری کیے تھے جس کے مطابق  آن لائن کاروبار رسید پر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اس ضمن میں جاری حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ آن لائن کاروبارکی ایک رسید بطورثبوت حکومت کوجمع کروانی ہوگی جبکہ کاروبارکا مالک ملازمین کی صحت کا ذمہ دار ہو گا۔

حکمانامے کے مطابق آن لائن آرڈرلیےجائیں گے جبکہ دکان کھولنےکی اجازت نہیں ہوگی،آن لائن کاروباری سرگرمیوں کااطلاق 27 اپریل سےتاحکم ثانی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق تاجر اتحاد کے ترجمان عتیق میر نے کہا ہے کہ آن لائن کاروبار کی سہولت سے صرف5 فیصد تاجر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے مذاکرات کرنے والے تاجر ٹریپ ہوگئےہیں، آن لائن کاروبار سے متعلق ایس او پیز سندھ حکومت کا تکنیکی انکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوم آفس کھولنے کیلئے 6 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع کرانا ہوں گی، کراچی میں لاکھوں افراد بغیر احتیاط کے گھوم رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاوَن پر عملدرآمد نہ کرایا گیا تو کاروبارکھولنے کا اختیار ہو گا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے آج آن لائن کاروبار کےایس اوپیزجاری کیے تھے جس کے مطابق  آن لائن کاروبار رسید پر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اس ضمن میں جاری حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ آن لائن کاروبارکی ایک رسید بطورثبوت حکومت کوجمع کروانی ہوگی جبکہ کاروبارکا مالک ملازمین کی صحت کا ذمہ دار ہو گا۔

حکمانامے کے مطابق آن لائن آرڈرلیےجائیں گے جبکہ دکان کھولنےکی اجازت نہیں ہوگی،آن لائن کاروباری سرگرمیوں کااطلاق 27 اپریل سےتاحکم ثانی ہوگا۔

 

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز