پی ٹی آئی میں چھپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کروں گی،فردوس عاشق اعوان

پی پی مرسوں مرسوں استعفے نہ دے سوں کا نعرہ لگا رہی ہے، فردوس عاشق

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی  رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں چھپی کالی بھیڑوں کو میں بے نقاب کروں گی۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال اور قیادت کی ہدایت کی وجہ سے خاموش ہوں، پی ٹی آئی میں موجود کالی بھیڑیں پس پشت بیٹھ کر میرا استحصال بند کریں ۔

وزیراعظم کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں، فردوس عاشق اعوان

ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر جھوٹےالزامات لگائے گئے اور من گھڑت پروپیگنڈا کیا گیا، پارٹی میں موجود ان کالی بھیڑوں کا بہت جلد صفایا ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین نے کہا کہ میں میدان چھوڑ کر بھاگ گئی ہوں، میں نے ہمیشہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہر مخالفین کا مقابلہ کیا۔

یاد رہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں،ان  کا استحقاق ہےکس کھلاڑی کو کس پوزیشن پر کھلانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال کےعرصےمیں بھرپورصلاحیتوں سےفرائض سرانجام دینےکی کوشش کی ، وزیراعظم عمران خان ‎کا شکریہ انہوں نےمجھ پراعتماد کیا۔

انہوں نے شبلی فراز کو وزیر اطلاعات اور عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات بننے پر دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں