پنجاب میں کورونا سے مزید 383 افراد متاثر


لاہور: صوبہ پنجاب میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 383 افراد متاثر ہو گئے ہیں۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کےترجمان نے بتایا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 14 ہزار584 ہو گئی ہے جبکہ 252 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار 151 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز نے تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب 873 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 11 ہزار 341 افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 14 ہزار 584 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 15 ہزار 590 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے میجر محمد اصغر کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے شہید

کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 847، بلوچستان میں 2 ہزار 544، آزاد کشمیر میں 112 اور گلگت بلتستان میں 527 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 947 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 305 اموات ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 268، پنجاب میں 252، بلوچستان میں 36، اسلام آباد میں 07 اور گلگت بلتستان میں چار افراد نے دار فانی سے کوچ کیا تھا۔

آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے سبب ایک فرد جان کی بازی ہار گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 188 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار 878 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر تین لاکھ 59 ہزار 264  ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں