کورونا ویکسین پہلے کون حاصل کرے گا؟ دعویدار سامنے آگیا

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

لندن: برطانیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین جیسے ہی تیار ہو گی تو سب سے پہلے اسے ہم حاصل کریں گے۔

کورونا: ویکیسن کی تیاری قریب آگئی؟

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی وزیر تجارت نےکورونا ویکسین تیار کرنے والے سائنسدانوں کو برطانیہ کی جانب سے 84 ملین پاؤنڈز کے فنڈز دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

دلچسپ امر ہے کہ برطانیہ کی جانب سے یہ دعویٰ اس وقت کیا گیا ہے کہ جب فرانس کے وزیراعظم نے اپنے ہی ملک کی دوا ساز کممپنی کی سخت سرزنش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ویکسین کی تیاری کی صورت میں اسے اقوام عالم میں برابری کی بنیاد پرتقسیم کیا جائے گا۔ ان کا صاف کہنا تھا کہ اس معاملے میں بحث کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔

عالمی رہنماؤں نے کورونا ویکسین کی مفت فراہمی کا مطالبہ کردیا

فرانس کے وزیراعظم نے یہ بات اس وقت کہی تھی کہ جب فرانسیسی دوا ساز کمپنی سنوفی کے سربراہ کی جانب سے چند دن قبل کہا گیا تھا کہ کورونا ویکسین پر سب سے پہلا حق امریکہ کا ہے۔

فرانس کی دوا ساز کمپنی سنوفی کے سربراہ پال ہڈسن کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی کامیاب ویکسین کی تیاری کی صورت میں ابتدائی آرڈرز امریکہ کو فراہم کیے جائیں گے کیونکہ سب سے پہلے اس نے کمپنی کو ویکسین کی تیاری کے لیے فنڈنگ کی تھی۔

سنوفی کی جانب سے اپنائے جانے والے مؤقف کے جواب میں وزیراعظم عمران خان سمیت دنیا کے 140 رہنماؤں نے عالمی ادارہ صحت کا باقاعدہ خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ کورونا ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائے اور اس کے جملہ حقوق بھی محفوظ نہ رکھے جائیں۔

چین میں کورونا وائرس کی3ویکسین تیار ہو رہی ہیں

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ ویکسین بنانے والے سائنسدانوں کو 84 ملین پاؤنڈز کا فنڈ فراہم کریں گے اور ویکسین تیارہو گئی تو سب سے پہلے اسے برطانیہ حاصل کرے گا۔

تین دن قبل ہی امریکی اور برطانوی سائنسدانوں و ڈاکٹروں کی جانب سے چھ بندروں پہ کیے جانے والے کورونا سے بچاؤ کی آزمائشی ویکسین کے تجربے کو کسی حد تک حوصلہ افزا قرار دیا گیا ہے۔

لندن: کورونا ویکسین کا کلینیکل ٹرائل شروع کرنے کا اعلان

چھ بندروں پر ویکسین کا آزمائشی تجربہ امریکہ میں کیا گیا ہے جس میں امریکی و برطانوی سائنسدانوں اور ڈاکٹروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا ہے۔

برطانیہ کی جانب سے اس سے قبل بھی کہا گیا تھا کہ وہ کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین کی ٹیم کو دو کروڑ برطانوی پاؤنڈز دے رہا ہے۔

برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نے تین ہفتے قبل کہا تھا کہ جو کچھ ہمارے پاس ہے وہ ہم ویکسین کی تیاری میں لگا دیں گے۔

کورونا ویکسین پر امریکہ کا پہلا حق قرار دیے جانے پر فرانسیسی حکومت برہم

عالمی سیاسی مبصرین کے مطابق اگر اس بات پر بحث شروع ہوگئی کہ تیار ہونے والی ویکسین پہلے کون حاصل کرے گا؟ تو پہلے ہی سے تلخ دنیا مزید تلخ ہو جائے گی۔

مبصرین کے مطابق یہ بھی ممکن ہے کہ صرف کورونا سے بچاؤ کی ویکسین پہلے حاصل کرنے کے معاملے میں دنیا پھر کسی نئی جنگ کی جانب چلی جائے۔


متعلقہ خبریں