پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں فلور ملز کی بندش کا اعلان


اسلام آباد: صوبہ خیبرپختونخوا کی فلور ملز ایسوسی ایشن نے کل سے ملوں کی بندش کا اعلان کردیا ہے۔ صوبہ پنجاب میں پہلے ہی فلور ملز ایسوسی ایشن ہڑتال کا اعلان کرچکی ہے۔

گندم کا ہدف پورا کرنے کیلئے حکومت کی جانب سےآٹاملوں پر چھاپوں کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا فلورملزایسو سی ایشن کے چیئرمین محمد اقبال نے کل سے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ان کا مؤقف ہے کہ پنجاب سے خیبر پختونخوا کو گزشتہ ایک ماہ سے گندم کی فراہمی بند ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گندم کی ترسیل پر پابندی کے خلاف احتجاجاً ہڑتال کررہے ہیں۔

چیئرمین محمد اقبال نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی 180 فلور ملز کل سے ہڑتال کریں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی گندم خریداری کا ہدف پورا کرنے کی ہدایت

پاکستان فلورملزایسوسی ایشن نے پیر سےغیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ گندم کی خریداری میں ناکام ہے اور اب ملوں میں موجود گندم جبری طور پر اٹھائی جا رہی ہے جب کہ محکمہ خوراک نے اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔

چیئرمین فلورملزایسوسی ایشن عبدالروف مغل کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا ہے لیکن اس مرتبہ مطالبات تسلیم کیے جانے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

صوبے میں گندم اور آٹا 70 فیصد پنجاب سے آتا ہے، صدر فلور ملز کے پی

پنجاب فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کا بھی کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ملوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں لہٰذا مطالبات تسلیم کیے جانے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلورملز ایسوسی ایشن نے صوبائی سیکرٹری فوڈ کی جانب سے ملنے والی مزاکرات کی دعوت کو بھی مسترد کردیا ہے۔

بلوچستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی گزشتہ دنوں ملوں کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔

بلوچستان میں قائم فلورملزمالکان کا مؤقف تھا کہ حکومت بلوچستان نہ تو محکمہ خوراک کے ذریعے خریداری کرتی ہے اور نہ ہی فلورملز کو اجازت دیتی ہے۔

آٹا: کے پی میں نایاب، سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں مہنگا ہوگیا

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے لیے حکومت بلوچستا ن نے صرف دس لاکھ بوری گندم خریدنے کا ٹارگٹ دیا ہے جوکہ صوبے کی ضرورت کے مطابق بہت کم ہے۔


متعلقہ خبریں