پنجاب: فلور ملز کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کا اعلان

پنجاب: فلور ملز کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کا اعلان

لاہور: ٹرانسپورٹرز نے اعلان کیا ہے کہ کل پورے جنوبی پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔

پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں فلور ملز کی بندش کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان ٹرانسپورٹرزنے کیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے طارق گجر نے استفسار کیا ہے کہ اگر دو سیٹوں پر ایک مسافر بٹھایا تو خرچہ کہاں سے پورا کریں گے؟

انہوں نے سوال کیا کہ اسی طرح کیا ٹرانسپورٹرزسینیٹائزر، ٹشو پیپرز اور دیگر اشیا اپنی جیب سے خرید کر دیں گے؟

ہم نیوز کے مطابق طارق گجر کا کہنا ہے کہ اگر یہی سب کچھ ٹرانسپورٹرزنے کرنا ہے تو پھر ہمیں مسافروں سے کرایہ دگنا لینے دیا جائے۔

گندم کا ہدف پورا کرنے کیلئے حکومت کی جانب سےآٹاملوں پر چھاپوں کا انکشاف

ٹرانسپورٹرز کے مطابق حکومت کی باتیں ہم مان رہے ہیں اور تسلیم کررہے ہیں تو وہ بھی ہمارے مطالبات تسلیم کرے جو جائز ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق طارق گجر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے کہ جنوبی پنجاب سے ایک بھی پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑی کل نہیں چلے گی۔

ٹرانسپورٹرز سے قبل فلور ملز مالکان بھی کل سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کرچکے ہیں۔

سندھ: ٹرانسپورٹرز کو ریلیف دینے کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

فلور ملز مالکان اور ٹرانسپورٹرز کی جانب سے یہ اعلانات ایک ایسے وقت میں کیے جارہے ہیں کہ جب رمضان المبارک کا آخری عشرہ ہے اور کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی لوگ سخت پریشان ہیں جب کہ معاشی تنگی نے ان کی زندگیاں بھی اجیرن کی ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں