پنجاب: ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کے لیے ایس او پیز جاری

پنجاب: ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کے لیے ایس او پیز جاری

لاہور: صوبہ پنجاب کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے ہدایت کی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کا ٹکٹ خریدنے والے ایک دوسرے سے تین فٹ کا لازمی فاصلہ رکھیں۔

پنجاب: فلور ملز کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کا اعلان

ہم نیوزکے مطابق انہوں نے یہ ہدایت پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کے خواہش مند مسافروں اور بس مالکان کے لیے جاری کردہ ایس او پیز میں دی ہیں۔

صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق تمام مسافر بسوں کے ایک دروازے سے داخل ہوں گے اور دوسرے دروازے سے باہر نکلیں گے۔

پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کے لیے جاری کردہ ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ ہوا کے لیے گاڑیوں کی کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں گی۔

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ ایس او پیز کے تحت بس ٹرمینل اور گاڑیوں میں ہینڈ سینیٹائزر لازمی موجود ہو گا۔

پنجاب حکومت کا سوموار سے شاپنگ مالز کھولنے کا اعلان

ٹرانسپورٹرز کو پابند کیا گیا ہے کہ بخار یا نزلے والے مسافروں کو بس میں سفر کی اجازت نہ دی جائے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ مسافروں کے پاس ماسک لازمی ہوں۔

پنجاب کے صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیکریتری کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق بس میں داخل ہوتے وقت مسافروں کے درمیان تین فٹ کا لازمی فاصلہ رکھا جائے اور دوران سفر بس میں اے سی چلانے سے گریز کیا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ ایس او پیز کے تحت سفر سے قبل بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کا بخار چیک کیا جانا ضروری ہے۔

ٹرانسپورٹرز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈرائیور اورکنڈیکٹر سفر کے دوران ماسک اور گلوز کا لازمی استعمال کریں۔

پنجاب کے ٹرانسپورٹرز نے کچھ دیر قبل اعلان کیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں کل ایک بھی پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑی نہیں چلے گی۔

پنجاب حکومت کا سوموار سے شاپنگ مالز کھولنے کا اعلان

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے ضروری ہے کہ ہمیں مسافروں سے دگنا کرایہ وصول کرنے کی اجازت دی جائے۔


متعلقہ خبریں