پنجاب: بسوں کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان

پنجاب: بسوں کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان

لاہور:انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن پنجاب نے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بسوں کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کی جائے گی۔

پنجاب: فلور ملز کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق یہ اعلان صدر انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن شکیل اشرف بٹ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شکیل اشرف بٹ نے کہا کہ حکومت نے جو ایس او پیز تیار کیے ہیں وہ آسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی کوشش سے ٹرانسپورٹ کو کھولاگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو مہینے ٹرانسپورٹ بند ہونے سے مالی مشکلات کا شکار ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات کے تحت گاڑیوں کو ڈس انفیکٹ کرنا ہے اور سینیٹائزروماسک کے استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

پنجاب: ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کے لیے ایس او پیز جاری

صدر انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے دعویٰ کیا کہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بسوں کے کرایوں میں بھی 15 فیصد کمی کی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق شکیل اشرف بٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ ٹیکسز اور ٹول ٹیکسز میں ریلیف کا اعلان کیا جائے گا۔

صدر انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے کہا کہ حکومت کے اعلان کردہ تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہمارا کام ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صدر انصا ف ٹرانسپورٹ فیڈریشن پنجاب شکیل اشرف بٹ نے پریس کانفرنس میں یقین دہانی کرائی کہ جہاں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہیں ہوگا وہیں گاڑی کو بند کردیا جائے گا۔

سندھ: ٹرانسپورٹرز کو ریلیف دینے کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن پنجاب کی جانب سے پریس کانفرنس ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے کہ جب جنوبی پنجاب میں گاڑی کے نہ چلانے کا اعلان سامنے آیا ہے۔


متعلقہ خبریں