اسلام آباد میں کلکتہ سے اڑان بھرنے والے طیارے کی لینڈنگ


اسلام آباد: بھارت سے اڑان بھرنے والے طیارے نے ہنگامی طورپروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اور کچھ دیر بعد دوبارہ اڑان بھر گیا۔

تیزہواؤں سے اسلام آباد ہوئی اڈے کا ٹرمینل سرک گیا

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت سے جارجیا جانے والے کارگو طیارے کے کپتان نے ہنگامی بنیادوں پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہ لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔

ذرائع کے مطابق اے ٹی سی سے اجازت ملنے کے بعد کارگو طیارے نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ لینڈنگ کی۔

یوکرائن کے طیارے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ

ہم نیوز کو اس ضمن میں باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ کارگو طیارے میں فیول کم تھا جس کی وجہ سے کپتان نے ہنگامی بنیادوں پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارگو طیارے میں ایئرپورٹ عملے نے ری فیولنگ کی جس کے بعد وہ دوبارہ اڑان بھر گیا۔

انتظامیہ کی غفلت، اسلام آباد ایئرپورٹ تباہی کے دہانے پر

بھارتی شہر کلکتہ سے اڑان بھرنے والا کارگو طیارہ جارجیا کے شہر تبلیسی کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن فیول کی کمی کے باعث اس کو اسلا م آباد ایئرپورٹ پہ لینڈنگ کرنا پڑی۔


متعلقہ خبریں