کابل: غزنی میں خودکش حملہ، 7 افراد ہلاک

کابل: غزنی میں خودکش حملہ، 7 افراد ہلاک

فائل فوٹو


کابل: افغانستان کے شہر غزنی میں خودکش حملے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خود کش حملے میں افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

دھماکے کے بعد افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

گزشتہ روز افغانستان میں فورسز کے فضائی حملے میں 35 طالبان جاں بحق ہو گئے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبوں پکتیکا اور پکتیا میں افغان فورسز نے طالبان پر فضائی حملہ کیا۔ جس میں طالبان کے 35 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔

اس سے قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان فورسز کو احکامات دیے تھے کہ وہ اپنا دفاع کرنے کے بجائے جارحانہ کارروائیاں تیز کردیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے یہ احکامات ان کارروائیوں کے بعد دیے جن میں دو درجن سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ننگر ہار سے حکومتی ترجمان آیت اللہ خوگانی نے ہونے والے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور متعدد کی حالت تشویشناک بھی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ننگر ہار میں خود کش حملہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں امریکہ کی افغان گروپوں میں مفاہمت کیلئے پاکستان سے مدد کی درخواست

افغانستان میں پیش آنے والے دوسرے واقعہ میں ایک سرکاری اسپتال پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق حکام کا دعویٰ ہے کہ اس اسپتال میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں تین شدت پسند بھی اپنی جان سے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں امریکہ نے طالبان کو دوبارہ حملے کی دھمکی دے دی


متعلقہ خبریں