لاہور: پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک، پولیس وین تباہ

لاہور: شہری کی مدد، رہنمائی نہ کرنے پر ایک اور ہیڈ کانسٹیبل گرفتار

لاہور: کاچھا روڈ پر چھاپہ مارنے کے لیے جانے والی سی آئی اے  پولیس  پارٹی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس میں دو ڈاکو ہلاک اور پولیس وین تباہ ہو گئی۔

ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن سید حسین حیدر کے مطابق ایک گرفتار ڈاکو اور ایک حملہ آور ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ایم اے جناح روڈ پہ ہونے والا مبینہ پولیس مقابلہ مشکوک

سید حسین حیدر نے بتایا کہ کاچھا روڈ پر ڈاکوؤں کی شدید فائرنگ سے پولیس کی گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔

پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت وقاص عرف عاطی اور رمضان عرف قیدو کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈی ایس پی سی آئی اے نے کہا کہ پولیس نے ملزم رمضان عرف قیدو  کی گرفتاری کے لیے کاچھا روڈ حویلی میں چھاپہ مارا جواباً ملزمان رمضان اور 3ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی۔

سید حسین حیدر نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان اندھیرےکا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان نے سبزہ زار کے علاقے لالہ زار کالونی میں دوران واردات ایک شخص کوہلاک کر دیا تھا ، ملزمان ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کے مقدمے میں جیل سے رہا ہوکر آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکتیں، تحقیقاتی ٹیم تشکیل

ڈی ایس پی سی آئی اے نے مزید بتایا کہ ہلاک ڈاکووں کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے، ملزمان پر 100 سے زیادہ  مقدمات درج اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔


متعلقہ خبریں