شمالی وزیرستان میں غیرت کے نام پر قتل، دو ملزمان گرفتار

شمالی وزیرستان میں غیرت کے نام پر قتل، دو ملزمان گرفتار

فائل فوٹو


شمالی وزیرستان کے علاقے گڑیوم میں غیرت کے نام پر دو لڑکیوں کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بی بی سی کے مطابق ایک لڑکی کے بھائی امین خان اور دوسری لڑکی کے والد رسول خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔دونوں کمسن  لڑکیوں کو مبینہ طور پر ان کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شام پلین کے علاقے میں 18 اور 16 سالہ لڑکیوں کو ان کے چچا زاد بھائی نے فائرنگ کر کے مبینہ طور پر’غیرت کے نام‘پر قتل کیا۔

لڑکیوں لواحقین لاشیں کے آبائی علاقے جنوبی وزیرستان منتقل ہوگئے ہیں اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوجوان کے ساتھ ویڈیو بنانے پر دو لڑکیاں قتل

وزیرستان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کا تعین کر کے انھیں بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل شمالی وزیرستان کےعلاقہ گڑیوم میں غیرت کے نام پر دو چچا زاد بہنوں کو قتل کردیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق لڑکیوں کو ایک نوجوان کے ساتھ ویڈیو بنانے کے الزام میں چچا زاد بھائی نے قتل کیا جس کا مقدمہ تحصیل رزمک کے تھانے میں درج ہے۔ لڑکیوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے بتایا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل، ویڈیو بنانے والا لڑکا اور تیسری لڑکی جو ویڈیو میں نظر آرہی ہے وہ بھی بھاگ گئی ہے ان تینوں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے تھا اور وہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کی وجہ سے شمالی وزیرستان کے علاقے شام پلین گڑیوم منتقل ہوئی تھیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والے لڑکے اور لڑکیوں کے درمیان کسی قسم کے رشتے یا تعلق کی فی الحال کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔


متعلقہ خبریں