اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 203 پوائنٹس کی کمی

stock market

امریکی بینکاری نظام میں غیریقینی دنیابھرمیں سٹاک مارکیٹیں بیٹھ گئیں


کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا اختتام مندی کے رجحان سے ہوا۔

بیر کے روز  کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے سبب کساد بازاری دیکھی گئی اور آغاز میں ہی انڈیکس 100 سے زائد پوائنٹس نیچے آ گیا۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 34 ہزار8 پر تھا اور کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 350 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا لیکن یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔

کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 203 پوائنٹس کی کمی سے33 ہزار807 پر ٹریڈ کرتا ریکارڈ کیا گیا اور 144,648,201 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,676,599,017 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مثبت رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس پانچ دنوں میں 536 پوائنٹس کے اضافے سے 34 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں200 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور 122,259,585 کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,093,947,115 پاکستانی روپے رہی۔


متعلقہ خبریں