خیبرپختونخوا حکومت ترقیاتی بجٹ کا 71 فیصد حصہ استعمال  نہ کرسکی

اورکزئی میں سڑک کی تعمیر: خرد برد کے الزام میں چار افسر معطل

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت رواں مالی سال 2019- 20 کا 71 فی صد حصہ استعمال  نہ کرسکی۔

صوبے کے ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص 236 ارب روپے میں سے صرف 69 ارب روپے خرچ کیے جا سکے ہیں۔

ہم نیوز کی حاصل کردہ دستاویز کے مطابق قبائلی اضلاع کے لیے مختص 83 ارب روپے میں سے صرف 12 ارب روپے خرچ کیے جا سکے، پی ٹی آئی کے 100 ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے 8 ارب روپے مختص ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کونسے منصوبے آئندہ بجٹ میں شامل نہیں ہونگے؟

ضلعی ترقیاتی بجٹ کی مد میں مختص 46 ارب میں سے صرف 77 کروڑ خرچ ہو سکے۔

دستاویز کے مطابق ترجیحی ایجنڈے میں شامل محکمہ کھیل و سیاحت بھی ترقیاتی فنڈز کے استعمال سے محروم رہے اور کھیل و سیاحت کے لیے مختص کیے گئے 8 ارب روپے میں سے صرف 2 ارب روپےخرچ ہوسکے۔

وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم نے اس معاملے پر موقف دینے سے گریز کیا ہے جب کہ ترقیاتی بجٹ کے عدم استعمال سے مشیر اطلاعات اجمل وزیر لاعلم نکلے۔


متعلقہ خبریں