ہم سندھ حکومت کے ساتھ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں،پی ٹی آئی رہنما


کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ہم سندھ حکومت کے ساتھ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان اور فردوس شمیم نقوی نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں صوبائی حکومت نے نالائقی دکھائی اور پیپلز پارٹی نے سندھ کو بہت نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کے ساتھ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دلوانا ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم چیف جسٹس کے بے حد مشکور ہیں۔ ہم نے آواز اٹھائی اور زیادتیوں کے خلاف نوٹس کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے کہا ک خیبر پختونخوا اور پنجاب نے دو روز قبل شاپنگ مالز کھول دیے تھے۔

فردوس شمیم نقوی نے اپیل کی کہ سندھ کے تمام پٹرول پمپس کھولے جائیں۔ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کی سوچ مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ شاپنگ مال کھولیں تو کہا گیا نالائق ہیں۔ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کبھی ایک پیج پر نہیں آسکتیں۔

یہ بھی پڑھیں ٹرانسپورٹرز کا حکومتی ایس او پیز ماننے سے انکار

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایمرجنسی میں صرف مال بنایا ہے۔ سندھ میں راشن تقسیم کے دوران بھی کرپشن کی گئی۔


متعلقہ خبریں