ابتدائی 10 ماہ میں 1.86 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک


کراچی: اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں ملک میں 1.86 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 20 اپریل کو بیرونی سرمایہ کاری کی مد میں 51 کروڑ ڈالرنکالے گئے،اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران نجی شعبے میں 2.09 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ 10ماہ میں سرکاری شعبے سے 23 کروڑ ڈالرنکالے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال 10 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 2.28 ارب ڈالر رہی۔

اس سے قبل اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ اپریل کے مہینے کے پہلے ہفتے میں مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 80 کروڑ40 لاکھ  ڈالرز کی کمی ہوئی ۔

2 اپریل کو جاری اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 80 کروڑ40 لاکھ  ڈالرز کی کمی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے شرح سودکم کر کے8فیصد کر دی

اعلامیہ کے مطابق حکومت نے 44 کروڑ 10 لاکھ ڈالر زکا بیرونی قرض بھی ادا کیا جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 11 ارب 18 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 20 کروڑ ڈالر موجود ہیں، مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 38 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

گزشتہ ماہ مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 69 کروڑ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے  ذخائر کم ہو کر 11.98 ارب ڈالر رہ گئے تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 5.6 کروڑ ڈالر اضافے سے 6.11 ارب ڈالر  ہو گئے۔

تین دن قبل اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 100بیسز پوائنٹس یعنی ایک فیصد کمی کر کے 8فیصد کردی تھی۔

مانیٹری پالیسی کے متعلق اجلاس گورنراسٹیٹ بینک کی زیرصدارت کراچی میں ہوگا جس میں آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود کے بارے میں غور کیا گیا۔

گزشتہ دو ماہ کے دوران شرح سود سوا 5 فیصد کم ہو کر8 فیصد پر آگئی ہے۔ جنوری 2020 میں شرح سود13.2فیصد تھی۔ 17مارچ 2020میں شرح سود12.5فیصد ہوگئی۔

 


متعلقہ خبریں