کراچی میں منتخب لوگوں کو تمام کاموں سے دور رکھا گیا ہے، وسیم اختر

آج رات حلقہ بندیاں درست کر لیں، الیکشن کل کرالیں، وسیم اختر

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عدالت کو مداخلت کرنا پڑی ان کی ذمہ داری تھی کہ وہ عوام کو ایس او پیز پر منظم کرتے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹیں کم وقت کھولنے کے باعث رش میں اضافہ ہوا ہے، جب کاموں میں سیاست آئے گی تو یہی نتیجہ آئے گا۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کا کام ہے انہیں نہیں کرنے دیا جاتا تو عدالت کو مداخلت کرنا پڑتی ہے۔

کورونا: کراچی میں 657 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

انہوں نے کہا کہ حکومتوں کی ساری پلاننگ فیل ہو رہی ہے، کراچی میں منتخب لوگوں کو تمام کاموں سے دور رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قبرستان کے عملے کو حفاظتی لباس،ماسک اور شیلڈ فراہم کردی گئی ہیں جبکہ کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے علیحدہ قبرستان مختص کئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی مالی بحران کا شکار ہے، این جی اوز کراچی کے شہریوں کی مدد کریں۔

خیال رہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے 657 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 نئے مریض انتقال بھی کرگئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 280 ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں