عید کی چھٹیوں کےدوران بھی انڈسٹری چلانےکی اجازت ہو گی، وزیر اطلاعات



اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عید کی چھٹیوں کےدوران بھی انڈسٹری چلانےکی اجازت ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقےکی سہولت کیلئےانڈسٹری کو بھی کام کرنےکی اجازت  دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 مئی سےٹرینیں چلانےکی اجازت دی جارہی ہے، ریلوے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کو ایس اوپی پرعملدرآمد کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

وبا سے نمٹنے کیلئے حکومت روڈ میپ کے تحت کام کر رہی ہے، شبلی فراز

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یومیہ اجرت پرکام کرنےوالےمزید لاک ڈاوَن کےمتحمل نہیں ہوسکتے،کورونا وائرس کب تک رہےگا کسی کومعلوم نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کےاندربھی کوروناحفاظتی لباس کی پروڈکشن شروع ہوچکی ہے،کوروباابھی ختم نہیں ہوا،لوگوں کوایس اوپیزپرعملدرآمدکرناہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےکا خیرمقدم کرتےہیں، شاپنگ مالزاوربازاروں میں سماجی فاصلوں پرعملدرآمدیقینی بنائیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں کورونا کےساتھ ساتھ بھوک کا بھی مقابلہ کرنا ہے،پاکستان میں کورونا نےامریکہ اوریورپ کی طرح تباہی نہیں پھیلائی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےکورونا کےمعاملے پربہت سیاست کی ہے،ڈنڈے کے زور پر کسی کو گھرنہیں بٹھا سکتے،لوگ خود احتیاط کریں۔


متعلقہ خبریں