ورلڈ بینک کی ٹڈی دل کے خلاف سندھ حکومت کو تعاون کی یقین دہانی

World Bank

کراچی:عالمی  بینک نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ورلڈ بینک سے فنانشل اور ٹیکنیکل مدد مانگی گئی تھی۔۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے ساتھ ٹڈی دل کا خطرہ بھی بڑھ رہاہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاوس کے مطابق سید مراد علی شاہ ک نے بذیعہ وڈیو لنک کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے ساتھ ٹڈی دل کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے  کہا کہ اس سے فوڈ سکیورٹی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

آج سندھ میں کورونا کیسز کی تعدا17 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور صرف کراچی میں 13 ہزار212 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ  کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران سندھ بھرمیں 864 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 17 ہزار دو سو 41 ہوگئی ہے۔

کراچی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 657 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کے سبب مزید3 مریض انتقال کرگئے ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 280 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کوورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جب کہ اموات کی تعداد خیبرپختونخوا میں زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں