سندھ حکومت کا مزید 12 محکموں کوکھو لنے کا فیصلہ


کراچی: کورونا لاک ڈاون بندش سندھ حکومت نے مزید 12 محکموں کوکھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ کالج ایجوکیشن، کوآپریٹو، ثقافت، اسپیشل ایجوکیشن،جنگلات، محکمہ ہیومن سیٹلمنٹ، انٹرپروونشل، لائیواسٹاک، مائنزمنرل کے محکمے کھولے جائیں گے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاپولیشن ویلفیئر، اسکول ایجوکیشن اورمحکمہ کھیل کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام 12 محکمے اوران کے سیکریٹریٹ کل 19 مئی سے کھل جائیں گے۔

چیف سیکریٹری کی منظوری کے بعد جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دفاتر اور محکموں میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیرپردفاترمیں عمل ہوگا۔ سندھ میں مجموعی طوراب تک 25 محکموں کو کھول دیا گیا۔

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعدا17 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور صرف کراچی میں 13 ہزار212 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

آج وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران سندھ بھرمیں 864 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 17 ہزار دو سو 41 ہوگئی ہے۔

کراچی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 657 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کے سبب مزید3 مریض انتقال کرگئے ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 280 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کوورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جب کہ اموات کی تعداد خیبرپختونخوا میں زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا: پاکستان میں 903 اموات، 42 ہزار 125 افراد متاثر

اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 15 ہزار 346 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 61، بلوچستان2 ہزار 692، آزاد کشمیر 112 اور گلگت بلتستان 540 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 997 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں