پاکستان: کاروبار کے ساتھ سیاحتی سرگرمیاں بحال ہونے کا امکان

اوور سیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان میں کاروبارکے ساتھ سیاحتی سرگرمیاں بھی جلد بحال ہونے کا امکان ہے۔

وزارت ریلوے کا20مئی سے ٹرینیں چلانےکااعلان

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ورلڈ ٹور ازم فورم کے ورچوئل ٹاؤن ہال سے خطاب کے دوران اس بات کا امکان ظاہر کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مرحلہ وار فضائی حدود کھولے جانے کا بھی عندیہ دیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اس دوران ملک میں سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی اور آسانی کے لیے حکومتی ویژن پر تبادلہ خیال کیا۔

ہم نیوز کے مطابق اس دوران یورپی یونین کی طرزپر پاک بھارت سرحد پرسیاحتی و کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے بھی گفتگو بھی ہوئی۔

سپریم کورٹ کا ہفتہ اور اتوار کو بھی چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کا حکم

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا کے دوران سیاحتی شعبے سےمنسلک متاثرہ افراد کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں کومؤخرکرنے سمیت ٹیکس چھوٹ اورریلیف پیکج  پرکام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا خطرہ کم ہوتے ہی سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کے ایکشن پلان پر کام ہو گا۔

زلفی بخاری نے کہا کہ موجودہ حالات میں وزیراعظم عمران خان کوایک ساتھ دوچیلنجوں کا سامنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کورونا سے بچاوَ کے ساتھ عوام کو بھوک سے بچانےکے لیے اقدامات میں توازن لانا تھا۔

پی آئی اے کا اندرون ملک فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ورلڈ ٹورازم فورم کے ورچوئل ٹاوَن ہال سے خطاب کے دوران کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے دوسرے ترقی پذیرممالک کی نسبت بہت متاثرکن ثابت ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں