عالمی بینک: پاکستان کے لیے 37 کروڑ ڈالرز کا اعلان

World Bank

اسلام آباد: عالمی بینک نے  پاکستان کے لیے 37 کروڑ ڈالرز کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد صحت عامہ اور زراعت سمیت دیگر شعبہ جات میں بہتری لانا ہے۔

پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کورونا وائرس کا مرکز بن سکتا ہے، ورلڈ بینک

ہم نیوز کے مطابق عالمی بینک اور وفاقی وزارت اقتصادی امور کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ملنے والی رقم میں سے 20 کروڑ ڈالرز صوبہ پنجاب میں صحت عامہ پر خرچ کیے جائیں گے۔

اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے ملنے والی رقم میں سے 17 کروڑ ڈالرز صوبہ خیبرپختونخوا کے زرعی شعبے کے لیے مختص ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق عالمی بینک اور وفاقی وزارت اقتصادی امور کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ غربت کا خاتمہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ حکومت صحت اور تعلیم جیسے بنیادی شعبوں میں ترقی کے لیے نہایت سنجیدہ ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن وسائل استعمال کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کے رواں مالی سال کے بجٹ میں رعایتیں دے دیں

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر عالمی بینک کے نمائندے نے بھی ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں شراکت داری جاری رکھیں گے۔

عالمی  بینک نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ کو بھی اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے عالمی بینک سے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے مالی اور تیکنیکی تعاون طلب کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی اسی ضمن میں کہا ہے کہ کورونا کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے جس سے نمٹنا ازحد ضروری ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے عالمی بینک سے تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔

’معیشت سے متعلق ورلڈ بینک کی رپورٹ اور حکومتی دعوؤں میں تضاد ہے‘

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سید مراد علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سے بات چیت میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا تھا کہ ٹڈی دل کے بڑھتے خطرات سے فوڈ سیکورٹی کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے بھی گزشتہ ماہ پاکستان کو رواں مالی سال کے بجٹ میں رعایتیں  دی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولیوں، دفاعی بجٹ، ترقیاتی اخراجات اور سود کی ادائیگیوں میں کمی کی پاکستانی درخواست منظور کی تھی۔

ورلڈ بینک کی ٹڈی دل کے خلاف سندھ حکومت کو تعاون کی یقین دہانی

ہم نیوز کے مطابق ایف بی آرکا سالانہ ٹیکس وصولی کا ہدف کم کرکے 3908 ارب روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔ رواں مالی سال براہ راست ٹیکس وصولی کم کر کے 1622 ارب روپے کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں