گلگت بلتستان: حکومت کے انتظامی اختیارات ختم

گلگت بلتستان: حکومت کے انتظامی اختیارات ختم

گلگت بلتستان: الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے حکومت کے انتظامی اختیارات ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

’ گلگت بلتستان میں لفظ ” بھارت” بدترین لفظ ہے ‘

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے بعد صوبائی حکومت کے تمام انتظامی اختیارات ختم ہو گئے ہیں۔

قواعد و ضوابط کے مطابق اب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت دیگر صوبائی وزرا کسی بھی قسم کے احکامات جاری کرنے کے مجاز نہیں رہے ہیں۔

گلگت بلتستان پربھارتی دعویٰ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے توجہ نہیں ہٹاسکتا، پاکستان

ہم نیوز کے مطابق گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی مدت 26 جون 2020 کو ختم ہوجائے گی۔ قواعد و ضوابط کے تحت اس کے بعد عام انتخابات کے انعقاد کے لیے نگراں حکومت قائم کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبائی حکومت سے ترقیاتی منصوبوں اور تبادلوں کے اختیارات بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔

‘بھارت کا آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو نقشے میں شامل کرنا غیرقانونی ہے’

ہم نیوز کے مطابق نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی فنڈز کو بھی عام انتخابات کے انعقاد تک منجمد کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں