بلوچستان کا پبلک ٹرانسپورٹ نہ کھولنے کا فیصلہ


کوئٹہ: کورونا کے خدشے کے پیش نظر بلوچستان نے پبلک ٹرانسپورٹ نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت اجلاس  میں کورونا سے متعلق امور اوراسپتالوں کی کورونا کے طبی آلات کی ضروریات کا جائزہ جائزہ لیا گیا۔

بلوچستان کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اجلاس کوکورونا وائرس کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں غیرضروری کورونا ٹیسٹنگ بھی نہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام عید الفطر سادگی سے منائیں گے اور عید میلن پارٹیوں پرمکمل پابندی ہوگی ۔عیدگاہوں کی تعداد میں اضافہ کر کے رش کو کم  کیاجائے گا۔

اجلاس میں گندم کی خریداری کےعمل کابھی جائزہ لیاگیا۔ گندم زخیرہ کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

چند روز قبل ویراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سب ڈویژن کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں قائم کورونا سرولنس کمیٹیوں کو فعال بنانے کا حکم دیا تھا

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت ڈویژ نل کمشنرزکی ویڈیو لنک کانفرنس میں ضلع اور یونین کونسلز کی سطح پر کوروناسے متاثرہ افراد کی اسکریننگ ،ٹریکنگ کے میکنزم کو مربوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اجلاس مین کورونا وائرس کی صورتحال، راشن کی تقسیم اور ٹڈی دل کے تدارک کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا تھا۔ ڈویژنل کمشنرز کی جانب سے متعلقہ امور اور کورناکے حوالے سے ضروریات پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی ٹحِ۔

اس سے قبل وزارت ریلوے نے عید کے موقع پر مسافروں کو اپنے آبائی علاقوں میں پہنچانے کیلئے20مئی سے ٹرینیں چلانےکا اعلان کیا۔

وزیرریلوےشیخ رشید کا کہنا ہے کہ بدھ سےٹرینیں چلیں گی اور وزیراعظم نےاس منظوری دے دی ہے۔ حکومت کی جانب سے 15اپ اور15 ڈاوَن ٹرینیں چلانےکی منظوری دی گئی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ابتدائی طور پر ایس اوپیزکے ساتھ 30ٹرینیں چلانےکی منظوری دی ہے اور اگر یکم جون تک حالات بہترہوئے توتمام ٹرینیں چلا دیں گے۔

وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی ہوئی تو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کےخلاف کارروائی ہوگی۔ ریلوے چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔ میری کسی صوبے سے لڑائی نہیں میں وزیراعلیٰ سندھ سےخودبات کروں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگوں نے پہلے سے ہی 24 کروڑ روپے کی بکنگ کرا رکھی ہے


متعلقہ خبریں