سندھ: کورونا مریضوں کیلئے پہلی بار کلینیکل ٹرائل پیسیو امیونائزیشن کی اجازت

کورونا کے فعال کیسز میں سے 139 مریضوں کی حالت زیادہ خراب ہے

فائل فوٹو


کراچی: سندھ حکومت نےکورونا وائرس کے مریضوں کے لیے پہلی بار کلینیکل ٹرائل پیسیو امیونائزیشن کی اجازت دے دی ہے۔

وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ 11 مریضوں کے کلینیکل ٹرائل سےخاطرخواہ نتیجہ ملا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کلینیکل ٹرائل کیےجانےوالےمریضوں میں سے 3 مریض ایسے تھےجن کا ٹیسٹ 9 دن میں ہی منفی آ گیا جبکہ 4 مریض صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے۔

سندھ میں کورونا کیسز17ہزار سے بڑھ گئے

ان کا کہنا تھا کہ 5 مریض ری کور ہو رہے ہیں، صحت میں بہتری آرہی ہے،2 کوونٹی لیٹر کی ضرورت پڑی وہ زپرعلاج ہیں۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی اچھی پیشرفت ہوئی ہےاچھےنتائج نکلےہیں، یہ کلینیکل ٹرائل بلڈٹرانزفیوژن اتھارٹی کی نگرانی میں ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعدا17 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور صرف کراچی میں 13 ہزار212 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران سندھ بھرمیں 864 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 17 ہزار دو سو 41 ہوگئی ہے۔

کراچی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 657 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کے سبب مزید3 مریض انتقال کرگئے ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 280 ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں