ہشیار: ٹرینوں کے ٹکٹوں کی بکنگ شب 12 بجے شروع ہو جائے گی


اسلام آباد: پاکستان ریلوے شب 12 بجے کے بعد سے بکنگ کا آغاز کر رہا ہے۔ ریلوے سے سفر کے خواہش مندوں کا آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ آن لائن شب 12 بجے سے اپنی نشستوں کی بکنگ کرا سکتے ہیں۔

عمران خان کو قائل کرنا شیخ رشید کے لیے امتحان ہو گا؟

ہم نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے نے کل 30 ٹرینیں عید الفطر سے قبل چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے تمام شرکا کو اس بات پہ قائل کیا کہ وہ ٹرین آپریشن بحال کرنے کی اجازت دیں۔

وزارت ریلوے کا20مئی سے ٹرینیں چلانےکااعلان

عیدالفطر سے قبل جو 30 ٹرینیں چلائی جائیں گی ان میں سے 15 اپ اور 15 ڈاؤن ٹرینیں ہوں گی۔

ہم نیوز نے پاکستان ریلوے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ جن مسافروں نے پہلے بکنگ کرائی تھی وہ ترجیحی بنیادوں پر مرضی کی ٹرین میں سفر کرنے کے مجاز ہوں گے۔

پاکستان ریلوے کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ 60 فیصد بکنگ مکمل ہونے کے بعد ٹکٹوں کی فروخت بند کردی جائے گی۔

سندھ حکومت کا شیخ رشید کو ٹرین سروس نہ چلانے کا مشورہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے تحت ٹرینیں 40 فیصد خالی رکھی جائیں گی لیکن اس کے باوجود کرائے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں