لاک ڈاؤن میں نرمی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، ندیم افضل چن



اسلام آباد: وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہےکہ لاک ڈاوَن میں نرمی کےعلاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، ملک میں زندگی مفلوج ہوچکی تھی۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ بڑی بات ‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پہلےدن کہا تھا کہ لاک ڈاوَن کورونا کا علاج نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سول انتظامیہ ایس اوپیزپرعمل نہیں کرواسکتی، پاکستان میں سول انتظامیہ اور بیوروکریسی ناکام ہوچکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیےلیکن حالیہ پارلیمانی سیشن سےمطمئن نہیں ہوں۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ سب ادارے جس دن مل بیٹھ کر یہ فیصلہ کر لیں کہ اس ملک کے مسائل کا حل نکالنا ہے تب ہی معاملات درست ہوں گے ورنہ یہ نظام ایسے ہی چلتا رہے گا۔


متعلقہ خبریں