کراچی: چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد

کراچی: شہر قائد کی پولیس نے غیر قانونی طور پرچھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

گٹکا فروشوں کا مال کی سپلائی کے لیے طریقہ واردات تبدیل

ہم نیوز کےمطابق کراچی کے داخلی راستے پر متعین پولیس اہلکاروں نے دوران چیکنگ جب ایک گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں سے چھالیہ سے بھری ہوئی 22 بوریاں برآمد ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے چھالیہ سے بھری بوریاں ضبط کر کے گاڑی میں موجود ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ہم نیوز کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان بلوچستان کے راستے کراچی میں چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ پکڑے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گاڑی و چھالیہ کی بوریاں متعلقہ تھانے میں منتقل کرکے باقاعدہ تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ ملزمان کے نیٹ ورک کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

چینی باشندے نے کراچی پولیس کے اہلکار کو لہولہان کر دیا

کراچی میں 20 اپریل 2020 کو دوران چیکنگ پولیس نے ایک ایسی ایمبولیسن کو قبضے میں لیا تھا جو جعلی مریض اور جعلی تیمار دار کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں مضر صحت گٹکا سپلائی کرنے نکلی تھی۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ہم نیوز کو بتایا تھا کہ ملزمان کی تحویل سے لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا برآمد ہوا ہے جو مریض کے اسٹریچر کے نیچے رکھا گیا تھا۔

کراچی: 18 مسافروں کو لے کر جانے والی کوسٹر پکڑی گئی

ہم نیوز کے مطابق ملزمان نے بتایا تھا کہ وہ حب چوکی سے گٹکا لے کر شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں