کراچی: فیس واش استعمال کرنے پر تکرار، بھائی قتل کردیا

فوٹو: فائل


کراچی: بھائی نے بھائی کو فیس واش استعمال کرنے پرہونے والی تکرار کے نتیجے میں قتل کردیا۔ کراچی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

شربت میں زیادہ چینی ڈالنے پر بہن، بھائی قتل

ہم نیوز کے مطابق سرکار کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ درج مقدمہ میں قتل کی دفعہ 302 لگائی گئی ہے۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق سگے بھائی نے اپنے بھائی کو صرف اس لیے قتل کیا کہ اس نے فیس واش استعمال کرلیا تھا جس کے بعد تکرار ہوئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا ہے کہ ملزم نے بھائی کو چھری اور ڈنڈے سے قتل کیا ہے۔

موبائل گم کرنے پر کیوں ڈانٹا؟ بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل

چار مئی 2020 کو صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں معمولی تکرار پر بہن اور بھائی کو قتل کر دیا گیا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا تھا کہ قصور صرف یہ تھا کہ افطاری کے شربت میں چینی زیادہ ڈال دی گئی تھی۔

کراچی: ماں نے جھگڑے کے دوران چھری سے بیٹی کو قتل کر دیا

پولیس نے جائے وقوع سے بہن بھائی کی نعشوں کو لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے خیبر میڈیکل کالج بھیج دیا تھا جب کہ فرار ہونے والے ملزم اسحاق کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے تھے۔


متعلقہ خبریں