کورونا: صدر ٹرمپ نے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے دوا تجویز کردی

کورونا: صدر ٹرمپ نے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے دوا تجویز کردی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہائیڈرو کلورو کین کے استعمال کا مشورہ دیتے ہوئے فرنٹ لائن پر کام کرنے  والوں سے کہا ہے کہ وہ یہ دوا استعمال کریں۔

امریکہ: کورونا مریضوں کے لیے دوا تجویز

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر نے کہا کہ وہ خود گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے یہی دوا استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہائیڈرو کلورو کین استعمال کرنے کا مشورہ انہیں وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹروں نے دیا تھا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ہائیڈرو کلوروکین ملیریا اور لوپس سمیت دیگر بیماریوں کا علاج کرنے کے لیے دی جاتی ہے۔

کورونا سے مزید 57 ہلاکتیں، امریکی صدر کی علاج کیلئے کلوروکین نامی دوا کی منظوری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ ہائیڈرو کلورو کین سے پوری طرح مطمئن ہیں اور اس کے متعلق انہوں نے اچھی باتیں سنی ہیں۔

حیرت انگیز امر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کو ہائیڈرو کلورو کین کے استعمال کا مشورہ دے رہے ہیں جب کہ امریکہ سمیت پوری دنیا میں پابندی ہے کہ ڈاکٹر کی اجازت اور اس کے مشورے کے بغیر کوئی بھی دوا استعمال نہ کی جائے۔

یہ بات بھی اپنی جگہ نہایت دلچسپ ہے کہ کچھ ہفتے قبل جب امریکی صدر نے پہلی مرتبہ ہائیڈرو کلورو کین کی تعریف کی تھی اور اسے کووڈ 19 کے علاج میں معاون و مددگار ثابت کرنے کی کوشش کی تھی تو عین اسی وقت امریکی ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر فوسی نے اس سے اتفاق نہیں کیا تھا۔

امریکی کمپنی کا کورونا کے خلاف 100 فیصد موثر اینٹی باڈی بنانےکا دعویٰ

طبی دنیا سے تعلق رکھنے والے ماہرین ہائیڈرو کلورو کین کے حوالے سے تحفظات کا بھی شکار ہیں۔

امریکی صدر نے جب اس دوا کی تعریف کی تھی تو اچانک عالمی مارکیٹ میں دوا کی نہ صرف قیمت بڑھ گئی تھی بلکہ قلت بھی پیدا ہوئی تھی۔ اسی وقت بھارت نے اس کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جسے صدر ٹرمپ کے فون کے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔

وزرا کی مخالفت کام نہ آئی، کلوروکوئن برآمدکرنیکی اجازت مل گئی

وفاقی کابینہ میں شامل بعض وزرا کی مخالفت کے باوجود پاکستان کی وفاقی کابینہ نے بھی گزشتہ دنوں اس دوا کی برآمد کی اجازت دی ہے۔


متعلقہ خبریں