امریکہ: حادثہ، جنون گروپ کے ٹریول کو آرڈی نیٹر جاں بحق

امریکہ: حادثہ، جنون گروپ کے ٹریول کو آرڈی نیٹر جاں بحق

ہیوسٹن: امریکی شہر ہیوسٹن میں ہونے والے کار حادثے میں عارف میمن جاں بحق ہو گئے ہیں۔

کورونا وائرس، فرنٹ لائن پر لڑتی پاکستانی نژاد برطانوی جاں بحق

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ عارف میمن جنون گروپ کے ٹریول کو آرڈی نیٹر تھے۔

امریکہ کے شہر ہیوسٹن سے ابتدائی طور پر موصولہ اطلاعات کے مطابق عارف میمن ریڈیو پر رمضان شو کرنے کے بعد گھر جارہے تھے کہ یہ خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔

گلوکار سلمان احمد کا جنون بھی ہم نیوز کے ساتھ

ہم نیوز کا کہنا ہے کہ گلو کار سلمان علوی نے اس افسوسناک حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں عارف میمن داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں