کورونا کی ابتدا، پھیلاؤ کے بارے میں تحقیقات قبل از وقت اقدام ہو گا، چین

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 92 ہزار سے بڑھ گئی

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ابتدا اور پھیلاوَ کے بارے میں تحقیقات قبل از وقت اقدام ہو گا۔

چینی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کورونا وائرس سے متعلق کہا ہے کہ بیشتر ملکوں کا ماننا ہے کہ ابھی کورونا وبا کا خاتمہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت وبا کے خلاف جنگ اور تعاون اہم اور ترجیح ہے۔

خیال رہے کہ ووہان سے پھوٹنے والی وبا سے چین سمیت دنیا بھر میں ہزاروں ہلاکتیں ہوئی ہیں، اب تک دنیا بھر میں اموات کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

گزشتہ دنوں چینی حکومت نے ووہان شہر میں دوبارہ کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایک کروڑ 10 لاکھ پر مشتمل آبادی کا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی حکومت نے ووہان کے تمام اضلاع کو ٹیسٹ پلان مرتب کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 10 روز میں ووہان کے شہریوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ووہان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 5 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ٹیسٹ پلان مرتب کیا گیا۔ ووہان وہ شہر ہے جہاں سے کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیلا تھا۔

برطانوی اخبار دی میل کی رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا کے نئے کیسز ایسے وقت میں سامنے آئے جب ملک میں وبا کو شکست دینے کا تصور کیا جارہا ہے اور معمولات زندگی بھی بحال ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں خصوصی طیارہ ووہان میں پھنسے طلبا کو لے کر پاکستان پہنچ گیا

چین میں پابندیوں میں نرمی اور کاروبار کھلنے کے بعد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد حکام بہت زیادہ فکر مند ہو گئے ہیں۔ ووہان ہیلتھ حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں کورونا کے خلاف اقدامات ابھی بھی سخت ہیں۔ ہمیں اس وبا کو دوبارہ پھیلنے سے روکنے کے لیے چکنا رہنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں