حکومت عطیہ کیے گئے ہر روپے کے بدلے 4 اور دے گی، عمران خان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عطیہ کیے گئے ہر روپے کے بدلے 4 اور دے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے متعلق کہا ہے کہ وہ گزشتہ روز احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کیٹیگری 4 کے مستحقین سے ملا۔

انہوں نے کہا کہ ملازمتوں سے نکالے جانے والے ملازمین کو کورونا ریلیف فنڈ سے امداد دی۔ حکومت عطیہ کیے گئے ہر روپیہ کے بدلے 4 اور دے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ فنڈز کی تقسیم میں احساس ڈیٹا اور شفافیت کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے لنک بھی شیئر کیا۔

کچھ روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے روزگار پروگرام کے لیے پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم زیادہ سے زیادہ مستحقین میں فنڈز تقسیم کرنے کے خواہاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احساس کیش پروگرام بہترین منصوبہ ہے ہم نے 3 ہفتے میں 81 ارب روپے تقسیم کیے اور رقم نہایت غریب لوگوں میں تقسیم ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوَن سے بے روزگار افراد کی مشکلات سے آگاہ ہیں لیکن اب بے روزگار افراد اپنا نام رجسٹرکروائیں گے اور وہ صرف اتنا بتائیں گے کہ وہ کہاں کام کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم نےلاک ڈاؤن میں کون سی کتاب پڑھنے کا مشورہ دیا

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بے روزگار افراد کے لیے ویب پورٹل لاؤنچ کر دیا ہے اور تمام رجسٹرڈ بے روزگار افراد کو 12 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ رقم کی تقسیم کے لیے شفافیت کو بھی دیکھ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں