پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 353 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 353 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 158 کی سطح پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 804 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا سے ہی انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 546 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 350 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

رپورٹ فائل کرتے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 456 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 261 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 168,825,400 شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 8,338,289,355 بنتی ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 203 پواءنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس 33 ہزار 807 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے 3000 ملازم نوکری سے نکال دیے

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مثبت رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس پانچ دنوں میں 536 پوائنٹس کے اضافے سے 34 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا۔


متعلقہ خبریں