شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے، شیخ رشید احمد


پشاور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے لیے زیر غور ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے کہتا ہوں آپ باہر جا بھی نہیں سکتے جبکہ انہوں نے گزشتہ روز کہا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے۔ نیب 31 جولائی تک دونوں طرف جھاڑو پھیرے گا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹرینوں کے لیے ایس او پیز کی خود نگرانی کروں گا اور اس کے لیے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر جاؤں گا جبکہ اس وقت ہمیں نقصان میں ٹرینیں چلانی پڑ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے منافع بخش ادارہ نہیں ہے بلکہ ہمیں عوام کی سہولت پیش نظر ہے۔ ہم نے 60 فیصد ٹکٹ کم کیے ہیں اور اب مزید رعایت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں چیئرمین نیب نے اکرم خان درانی کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ضرورت ہوئی تو پشاور کے لیے مزید ٹرین کا اضافہ کریں گے تاہم ابھی پشاور سے تین ٹرینیں چلا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں