سعودی عرب میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تین سو 29 ہوگئی۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 509 کیسز رپورٹ ہوئے

سعودی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 59 ہزار 854 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ دینا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 49 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد تین لاکھ 21 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ پوری دنیا میں اب تک اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 19 لاکھ 31  ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 54 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 92 ہزار ایک سو سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: امریکہ کے نائب صدر قرنطینہ میں چلے گئے

روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار سے تجاوز کر گئی جب کہ 2 ہزار 800 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 81  ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 25 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 32 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 46 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 34 ہزار 7 سو سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔

فرانس میں ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 28 ہزار2 سو سے بڑھ گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں