حکومت سندھ نے وفاقی کابینہ کے اقدام کو غیر آئینی قرار دے دیا

حکومت سندھ نے وفاقی کابینہ کے اقدام کو غیر آئینی قرار دے دیا

فوٹو: فائل


کراچی: حکومت سندھ نے وفاقی کابینہ کی جانب سے تین ارسا اراکین کو ہٹائے جانے کا اقدام غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس: پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوں کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس ضممن میں کہا ہے کہ ارسا کے اراکین کا تقرر صوبوں کی مشاورت سے کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کو اعتماد میں لیے بغیر کیے جانے والے فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔

حکومت سندھ کے ترجمان نے پاکستان تحریک انصاف کے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یکطرفہ فیصلوں سے گریز کرے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے الزام عائد کیا کہ دوسروں پر تعصب کا الزام عائد کرنے والوں کے خود اپنے فیصلے تعصب پر مبنی ہیں۔

کابینہ اجلاس: غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق رپورٹ نہ دینے والی وزارتوں سے جواب طلب

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت آبی وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل خاموش ہے جب کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزا نے بھی خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزرا چھوٹے صوبوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر خاموش ہیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی نجانے کیوں سانپ سونگھ گیا ہے؟

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس: پانی کی تقسیم کے معاہدہ پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا ہے کہ سندھ کے عوام ایسے کسی بھی فیصلے کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت کیے جانے والے فیصلے کو واپس لے۔


متعلقہ خبریں