سندھ: کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے17 ہزار سے تجاوز کر گئی

کورونا وائرس: دنیا میں 17 کروڑ 19 لاکھ زائد افراد متاثر

کراچی: آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد ساڑھے 17 ہزار سے تجاوزکرگئی۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق 706 نئے کیسزرپورٹ ہونے کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 17 ہزار 947 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے 13 ہزار سے تجاوزکرگئی۔ کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 896 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے 608 نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔  کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کراچی میں کورونا سے اموات کی تعداد 248 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پورے سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 19 افراد جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں کورونا وبا سے اموات کی تعداد 299 تک پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 ہزار 9 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق

ہم نیوز نے تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب 939 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 12 ہزار 489 افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 15 ہزار 976 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.

کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 230، بلوچستان میں 2 ہزار 820، آزاد کشمیر میں 115 اور گلگت بلتستان میں 550 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 1,034 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 188 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 975 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر چارلاکھ  292 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں