ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نیب راولپنڈی میں طلب

معیشت تباہ ہو گئی، ن لیگ کا دعویٰ: مفتاح اسماعیل کی کمپنی کا منافع دگنا ہو گیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کو نیب راولپنڈی نے طلب کرلیا ہے۔

ایل این جی کیس : مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو آج صبح دس بجے نیب راولپنڈی کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایم ایل (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کو ایل این جی ضمنی ریفرنس میں بیان کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کیخلاف ریفرنس اعتراض کیساتھ واپس

نیب اس سے قبل سابق وزیراعظم اور پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کا بیان ریکارڈ کرچکا ہے۔

پی ایم ایل (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کی ایل این جی کیس میں گرفتاری کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے دسمبر 2019 میں ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں رہائی ملی تھی۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر الزامات کیا ہیں؟

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے کی تھی۔


متعلقہ خبریں