مقبوضہ کشمیر: حریت رہنما جنید صحرائی ساتھی سمیت شہید


سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر پہ قابض بھارتی افواج نے حریت پسند رہنما جنید صحرائی کو ساتھی سمیت شہید کردیا ہے۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نئے ڈومیسائل قانون کو مسترد کر دیا

ہم نیوز نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہید نوجوان جنید صحرائی کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما محمد اشرف صحرائی کے صاحبزادے تھے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی چنار پہ قابض بھارتی افواج نے حسب روایت علاقے کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لینے کا سلسلہ شروع کیا اوراس دوران چادر و چہار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا۔

بھارت کی درندہ صفت افواج نے اسی دوران فائرنگ کر کے جنید صحرائی کو ساتھی سمیت شہید کر دیا۔ قابض بھارتی افواج نے ظلم و ستم کی انتہا کرتے ہوئے دو مکانات کو دھماکہ خیز مواد لگا کر تباہ بھی کیا۔

کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی کرنے والا بھارتی گرفتار

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنید صحرائی ایم بی اے تک تعلیم یافتہ تھے۔ وہ دو سال قبل اس وقت تحریک آزادی کشمیر میں شامل ہوئے تھے جب وہ اپنے گھر کے قریب ہی بھارتی افواج کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے گئے تھے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہید حریت رہنما جنید صحرائی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے لیکن بھارت کی قابض افواج کسی بھی عوامی ردعمل کے خطرے کے پیش نظر علاقے کا محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

’ بھارتی فوج کورونا کو بھی کشمیریوں کیخلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ‘

بھارتی ظلم و بربریت کی وجہ سے علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں